• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارت: جونیئر ریسلر کے قتل کے الزام میں 'اولمپک میڈلسٹ' گرفتار

شائع May 23, 2021
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی پولیس نے ساتھی کھلاڑی کو قتل کرنے کے الزام میں کئی روز کی تلاش کے بعد اولمپکس میں دو مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے ریسلر سوشیل کمار کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق 4 مئی کو دارالحکومت نئی دہلی کے اسٹیڈیم میں مقابلے کے دوران دو ریسلر گروپوں میں تصادم ہوا، جس میں 24 سالہ ساگر ڈہنکاڈ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے سابق کرکٹر اور ریاستی وزیر چیتن چوہان کورونا کے باعث ہلاک

واقعے کے بعد سوشیل کمار موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جونیئر ریسلر ہلاک ہوگیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ سوشیل کمار کو اتوار کے روز نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے سے گرفتار کیا گیا اور اسے ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب وہ چھپنے کے لیے کسی اور مقام کی جانب منتقل ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ جونیئرریسلر کی موت کے بعد پولیس نے دو مرتبہ کے اولمپک ریسلر کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایک لاکھ روپے (تقریباً ایک ہزار 370 ڈالر) کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب سوشیل کمار کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کا موکل بے گناہ ہے اور اس پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

خیال رہے کہ سوشیل بھارت کے معروف کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے 2012 میں لندن اور بعد ازاں بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں میڈلز حاصل کیے تھے۔

اس کے علاوہ سوشیل نے کومن ویلتھ گیم اور ماسکو میں 2010 میں ہونے والی ورلڈ ریسلنگ چیمئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔

علاوہ ازیں انہیں 2009 میں بھارت کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024