• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اسمارٹ فون بیٹری 8 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

شائع May 31, 2021 اپ ڈیٹ June 1, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی ان اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے بجٹ اسمارٹ فونز میں بڑی بیٹریوں کو متعارف کرایا اور اب اس نے دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

جی ہاں چینی کمپنی نے 200 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 8 منٹ میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شیاؤمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں تیز ترین وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس ٹیسٹ میں می 11 پرو کی کاسٹیوم 4000 ایم اے ایچ بیٹری پر تجربہ کیا گیا جس میں وائر چارجر کے ساتھ بیٹری کو 200 واٹ جبکہ 120 واٹ وائرلیس چارجنگ کا مظاہرہ دکھایا گیا۔

نتیجہ بہت زیادہ متاثر کن رہا کیونکہ محض 8 منٹ کے اندر وائرڈ چارجر سے بیٹری 100 فیصد چارج ہوگئی جبکہ وائرلیس چارجنگ سے 15 منٹ لگے۔

درحقیقت وائرڈ اور وائرلیس دونوں کے وقت نئے عالمی ریکارڈز سمجھے جاسکتے ہیں۔

200 واٹ ہائپر چارجر کو بیٹری کو صفر سے 10 فیصد تک چارج کرنے میں صرف 44 سیکنڈ لگے جبکہ 3 منٹ میں وہ 50 فیصد تک چارج ہوگئی۔

ایک خاص ٹائمنگ گیئر وہاں موجود تھی جس میں رئیل ٹائم میں می 11 پرو کے چارجنگ والٹیج کو دکھایا گیا۔

دوسری جانب وائرلیس ٹیسٹ میں بیٹری کو صفر سے 10 فیصد تک چارج ہونے میں ایک منٹ لگا جبکہ 7 منٹ میں وہ 50 فیصد تک چارج ہوگئی۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چینی کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ عام صارفین کے لیے یہ کب تک دستیاب ہوگی یا شیاﺅمی کے کس اسمارٹ فون کا حصہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024