• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

نوکیا نے خاموشی سے سستا ترین اسمارٹ فون سی 01 پلس پیش کردیا

شائع June 8, 2021
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے خاموشی کے ساتھ نیا فون نوکیا سی 01 پلس متعارف کرادیا ہے جو اس کمپنی کا سستا فون بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

یہ فون کمپنی کے اینڈرائیڈ گو ایڈیسن کا احصہ ہے جس میں متعدد بہترین فیچرز جیسے ڈوئل سم سپورٹ اور اوکٹا کور پراسیسر موجود ہیں۔

فون میں 5.45 انچ کا ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے اتھ دیا گیا ہے، مگراوپر اور نیچے بیزل کافی زیادہ ہے۔

فون کے اندر یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایسس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ گو پروگرام کا حصہ ہونے کی وجہ سے بیشتر ایپس ڈیٹا کا استعمال کم کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی ٹھیک کام کرتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

فون میں فنگرپرنٹ سپورٹ تو نہیں مگر اس کا آپریٹنگ سسٹم چہرے کی شناخت کو سپورٹ کرتا ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی قسم کا بائیومیٹرک تحفظ ڈیوائس کا حصہ ہے۔

سی 01 پلس میں 2500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور بیٹری لائف کے بارے میں کچھ بتایا تو نہیں گیا مگر نوکیا کے فونز کی بیٹری لائف ہمیشہ ہی بہترین ہوتی ہے۔

اس میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جو کم روشنی میں بھی کافی بہتر تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس طرح کمپنی نے مہنگے پراسیسر اور مشین لرننگ کا خرچہ بھی بچالیا۔

اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

یہ فون سب سے پہلے روس میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 6490 روبل (لگ بھگ 14 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024