• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کھانے میں اس چیز کا اضافہ دل کے لیے مفید

شائع June 13, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

مرچ مسالے سے بھرپور غذا صحت بالخصوص دل کے لیے مفید ہوتی ہے۔

یہ بات نئی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔

امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن (اے ایس این) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی اور کلیمسن یونیورسٹی کی جانب سے الگ الگ 2 تحقیقی رپورٹس میں غذا میں مرچ مسالے کے استعمال سے دل کی شریانوں پر مرتب مثبت اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔

ایک تحیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں مرچ مسالا شامل کرنا امراض قلب کے خطرے سے دوچار افراد میں بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری تحقیق میں ان کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں میں کولیسٹرول میں کمی لانے میں مددگار قرار دیا گیا۔

پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں غذا میں مرچ مسالے کے اضافے سے کارڈیومیٹابولک اثرات کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ اضافہ بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے مفید ہوتا ہے جو امراض قلب کا باعث بننے والے ایک اہم ترین عنصر ہے۔

اس تحقیق میں 71 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان پر تجربات کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ مرچوں والی غذا کھانے والے افراد میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آئی تاہم بلڈ شوگر یا کولیسٹرول کی سطح میں کوئی فرق نہیں آیا۔

دوسری تحقیق میں مسالے کے سپلیمنٹس اور ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی کو دریافت کیا گیا۔

اس تحقیق میں 28 افراد کو کنٹرول ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار تھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ مرچ مسالے کے طبی اثرات کو واضح طورپر جانا جاسکے، تاہم شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کا استعمال فائدہ ہی پہنچاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024