• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ویوو کا ایک اور فلیگ شپ فیچرز سے لیس فون ایکس 60 ٹی پرو پلس

شائع June 28, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو کی ایکس 60 سیریز کا ایک اور نیا فون ایکس 60 ٹی پرو پلس متعارف کرادیا گیا ہے۔

یہ ایکس 60 پرو پلس کا نیا ورژن ہے مگر فون میں بیک پر کیمرا سنسر مختلف ہے۔

اوریجنل ایکس 60 پرو پلس میں 32 میگا پکسل سنسر 50 ملی میٹر ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ دیا گیا تھا جبکہ نئے ماڈل میں 12 میگا پکسل سنسر موجود ہے۔

اس کے علاوہ 50 میگا پکسل مین کیمرا، 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ سنسر اس فون کے بیک کیمرا سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ مین کیمرے میں گیمبل اسٹیبلائزیشن کا فیچر موجود ہے۔

اس فون میں 6.56 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے

4315 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رات میں اس کی ویڈیوز اور تصاویر زبردست ہوتی ہیں اور نائٹ موڈ اور ایسٹرو موڈ دیا گیا ہے جو رات کو آسمان کی شفاف تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

اس فون کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 4500 (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024