• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کیلئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں، صہیب مقصود

شائع July 1, 2021
صہیب مقصود نے کہا کہ اگر ٹیم چاہتی ہے کہ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کروں تو مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں — فوٹو: بشکریہ پی سی بی
صہیب مقصود نے کہا کہ اگر ٹیم چاہتی ہے کہ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کروں تو مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں — فوٹو: بشکریہ پی سی بی

پاکستانی بلے باز صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صہیب مقصود نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حالیہ ختم ہونے والے سیزن میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ڈربی میں ورچوئل میڈیا کانفرنس کے دوران صہیب مقصود نے اعتراف کیا کہ اگر انہیں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تو وہ کسی بھی نمبر پر بلے بازی کے لیے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'یقیناً میری سلیکشن کا دارومدار ٹیم کی ضروریات پر ہے کیونکہ میں ساڑھے 5 سال سے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں رہا ہوں، قدرتی طور پر اس عرصے میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے اور موجودہ ٹیم کا ٹاپ آرڈر اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہا ہے'۔

صہیب مقصود نے پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز سے کھیلتے ہوئے 12 میچز میں 47.55 کی اوسط سے 428 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ 2021 کی چیمپیئن، زلمی کو فائنل میں شکست

انہوں نے کہا کہ 'بین الاقوامی کرکٹ میں کسی کو بھی اپنے بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے نخرے نہیں کرنے چاہیے کیونکہ سب سے پہلے ٹیم ہوتی ہے اور پلیئنگ الیون کی پوزیشن کا فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ کرتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ مقامی کرکٹ اور پی ایس ایل میں نمبر 3 پر میں کامیاب رہا ہوں، لیکن اگر ٹیم چاہتی ہے کہ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر بیٹنگ کروں تو مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ میرا کام یہ ہے کہ جب مجھے منتخب کیا گیا ہے تو میں پرفارم کروں'۔

قومی بلے باز نے کہا کہ 'ایسی صورتحال میں ہر کسی کو بےغرض رہنا چاہیے کیونکہ جب آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں تو آپ کو ملک کے شہری کی طرح سوچنا چاہیے کیونکہ جب آپ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے ترجیحی نمبر پر کارکردگی دکھا رہے ہوں تب آپ کو مختلف طریقے سے چیزیں سمجھنی ہوتی ہیں'۔

انہوں نے اپنی بہترین فارم کا سہرا بہت بہتر ہونے والی فٹنس اور اپنے کھیل کے مجموعی نقطہ نظر پر سجایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ 18 ماہ سے میرے کامیاب رہنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے بےخوف کرکٹ کھیلی اور خود کو فٹ رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ظاہر کیا کیونکہ کئی سالوں تک مجھے انجریز کا سامنا رہا'۔

مزید پڑھیں: 'صہیب کو اوپر کے نمبر پر بھیجا جائے'

صہیب مقصود نے کہا کہ 'میں نے شاٹ سلیکشن اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی مسلسل محنت کی ہے جس کا مجھے فائدہ ہو رہا ہے اور اب مجھے خود پر زیادہ اعتماد ہے'۔

انہوں نے کہا کہ انہیں انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے تجربے سے کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024