• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کابینہ نے سابق فاٹا میں تھری اور فور جی کی منظوری دے دی، شیخ رشید

شائع July 12, 2021
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ نے سابق فاٹا میں تھری اور فور جی کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایجنسیوں کو کسی حساس معاملے پر تھری یا فور جی کی سروس بند کرانے کی ضرورت پڑی تو مختصر نوٹس پر سروس کو معطل کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی نئی سیاسی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آبادمیں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ منتخب علاقوں یا گلیوں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ایک، ایک ترجمان تعینات کریں، سوشل میڈیا کے لیے ایک ترجمان ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق فیصلے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور کل کابینہ اس کا فیصلہ کرے گی کہ ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس اپنی رٹ قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا، شیخ رشید

شیخ رشید نے اسلام آباد میں مسلح شخص سے متعلق سوال پر بتایا کہ اس کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں، تاہم پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرنے کی تیاری کریں، ان کا حق ہے لیکن لاقانونیت کی صورت میں آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کا مسئلہ ہو تو وزارت داخلہ دیکھتا ہے، پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتر بنا سکتا ہے، جبکہ وزارت داخلہ تمام مسائل اور حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر سے ٹائپ شدہ استعفے غیر قانونی ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن فوج سے مدد لے سکتی ہے، فوج پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے کسی نام کو نکالنے کی درخواست نہیں آئی، شہباز شریف کی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024