• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سارو گنگولی کی اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق

شائع July 13, 2021
اسکرین پر سارو گنگولی کا کردار کون ادا کرنے جارہا ہے اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فائل فوٹو: نیوز 18
اسکرین پر سارو گنگولی کا کردار کون ادا کرنے جارہا ہے اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فائل فوٹو: نیوز 18

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے نیوز 18 بنگلہ کو اپنی زندگی پر فلم بنانے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، یہ فلم ہندی میں ہوگی لیکن ابھی اس کے ہدایت کار کا نام ظاہر کرنا ممکن نہیں ہے’۔

سارو گنگولی نے کہا کہ تمام چیزوں کو حتمی شکل دینے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں: ایم ایس دھونی : حقیقی 'بیان نہ کی جانے والی' کہانی

تاہم اسکرین پر سارو گنگولی کا کردار کون ادا کرنے جارہا ہے اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن ان کے مداح ان کی زندگی کے اہم لمحات کے بارے میں جان سکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی پر فلم ایک بڑے بجٹ کے تحت، ایک بڑی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جائے گی۔

گزشتہ برس سارو گنگولی نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو نو فلٹر نیہا میں شرکت کی تھی، شو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کے لیے کس کو ترجیح دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم 26مئی کو ریلیز کیلئے تیار

جس پر ساور گنگولی کسی اداکار کا نام تجویز نہ کرسکے تو نیہا دھوپیا نے ریتھک روشن کے نام کی تجویز دی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ’پھر ریتھک کو جسامت میں، میرے جیسا ہونا پڑے گا‘۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر ’اے بلین ڈریمز’ بنائی گئی تھی جس میں خود سچن ٹنڈولکر نے اداکاری کی تھی اور ’ایم ایس دھونی : دی اَن ٹولڈ اسٹوری’ میں سشانت سنگھ نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔

علاوہ ازیں رنویر سنگھ، بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں نظر آئیں گے جن کی کپتانی میں 1983 میں بھارت کو پہلا ورلڈ کیپ جیتا تھا جبکہ بھارتی وومن کرکٹر میتھالی راج کی زندگی پر بھی فلم کی تیاری جاری ہے جس میں تاپسی پنوں اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024