• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پوکو ایکس 3 جی ٹی کے لانچ کی تاریخ سامنے آگئی

شائع July 19, 2021
یہ موبائل 5  ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 67 واٹ فاسٹ چارچنگ سپورٹ سے لیس ہے—فوٹو: فیس بک
یہ موبائل 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 67 واٹ فاسٹ چارچنگ سپورٹ سے لیس ہے—فوٹو: فیس بک

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی کے ہینڈ سیٹ ریڈ می نوٹ 10 پرو کو عالمی سطح پر پوکو ایکس 3 جی ٹی کے طور پر متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی۔

پوکو ایکس 3 جی ٹی کو ملائیشیا میں لائیو اسٹریم کے ذریعے 28 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چینی ریڈمی نوٹ 10 پرو واحد موبائل فون ہے جسے پوکو ایکس 3 جی ٹی کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: شیاؤمی پہلی بار دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

جسے پوکو ایکس 3 جی ٹی 6.6 انچ اسکرین، 1080 پکسل ریزولیشن کی 120 ہرٹز کی ایل سی ڈی سے لیس ہوگا۔

اس موبائل فون میں ہائی-اینڈ ڈائمینش 1100 ایس او سی، تیز رفتار یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہے لیکن اسٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکرو ایسڈ کارڈ سلوٹ موجود نہیں ہے۔

تاہم ہائی-اینڈ چپ سیٹ کی وجہ سے پوکو ایکس 3 جی ٹی میں انڈین نوٹ 10 پرو کی طرح اے مولڈ پینل موجود نہیں ہوگا۔

اس فون میں مین کیمرا سیٹ اپ 2+8+64 میگا پکسل ہے اور سیلفی کیمرا لینز 16 میگا پکسل کا ہے جو تمام ریڈمی نوٹ 10 پرو ماڈلز میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی کا فلیگ شپ فون می 11 عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش

علاوہ ازیں اس فون میں اسٹیریو اسپیکرز، 3.5 ملی میٹر ہیڈفون جیک، این ایف سی اور دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

پوکو ایکس 3 جی ٹی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 67 واٹ فاسٹ چارچنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024