• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سعودی تیل کمپنی پر سائبر حملہ، ہیکرز کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کا مطالبہ

شائع July 23, 2021
سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر تیل اور گیس کی عالمی صنعت پر طویل عرصے سے تنقید کی جارہی ہے۔ - فائل فوٹو:رائٹرز
سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر تیل اور گیس کی عالمی صنعت پر طویل عرصے سے تنقید کی جارہی ہے۔ - فائل فوٹو:رائٹرز

دنیا کی سب سے بڑی تیل نکالنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کا ڈیٹا ان کے ایک ٹھیکیدار سے لیک ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوری کیے گئے ڈیٹا کے عوض اب کمپنی سے 5 کروڑ ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر تیل اور گیس کی عالمی صنعت پر طویل عرصے سے تنقید کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: آرامکو کا منافع 21 فیصد تک کم ہوگیا

ای میل پر ایک بیان میں آرامکو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حال ہی میں کمپنی کو محدود ڈیٹا کے چوری ہونے کے بارے میں معلوم ہوا جو تھرڈ پارٹی کے ٹھیکیداروں کے پاس تھا‘۔

سعودی عرب کے توانائی کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کونسا ٹھیکیدار متاثر ہوا ہے یا کیا ٹھیکیدار کو ہیک کیا گیا ہے یا فائلوں کو کسی اور طرح سے چوری کیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈیٹا چوری ہمارے سسٹم کی خلاف ورزی کی وجہ سے نہیں ہوا، اس کا ہمارے آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور کمپنی سائبر سیکیورٹی کو برقرار رکھے ہوئے ہے‘۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے اس سے قبل ڈارک نیٹ پر موجود ایک پیج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرمکو کے ڈیٹا میں سے ایک ٹیرابائٹ (ایک ہزار گیگا بائٹ) ہیکرز کے پاس موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس پیج میں 5 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی کے بدلے میں ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کی پیش کش کی گئی ہے حالانکہ یہ تاحال واضح نہیں ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی تیل کی صنعت پر حوثی باغیوں کا ڈرون اور میزائل حملہ

آرامکو نے اے پی کی رپورٹ پر وضاحت کے لیے بی بی سی کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا تھا۔

ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی صنعت، جن میں تیل کے کنویں، پائپ لائنز اور ریفائنریز کی مالک کمپنیاں شامل ہیں، کئی سالوں سے سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب آرامکو کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل 2012 میں کمپنی کا کمپیوٹر نیٹ ورک نام نہاد شمون وائرس کا شکار ہوا تھا۔

اس کے علاوہ رواں سال مئی میں امریکا میں پائپ لائنز پر سائبر حملے نے توانائی کی صنعت کے کمپیوٹر سسٹم کی کمزوریوں پر مزید روشنی ڈالی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024