• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہواوے طویل عرصے بعد فلیگ شپ فونز پیش کرنے کے لیے تیار

شائع July 23, 2021
پی 50 — فوٹو بشکریہ ہواوے
پی 50 — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کے پی 40 سیریز کو متعارف کرائے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اب جاکر کمپنی نے اس کے اپ ڈیٹ ماڈلز پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ ہواوے پی 50 سیریز کے فونز کو 29 جولائی کو ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے سربراہ رچرڈ یو نے بتایا کہ یہ سیریز موبائل امیجنگ کے نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پی 50 سیریز کے فونز میں نئی موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی موجود ہوگی۔

ان فونز کو چین میں ہونے والے ایک ایونٹ میں پیش کیا جائے گا اور بتدریج دنیا کے دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ اس سیریز میں کتنے فونز ہوں گے مگر مختلف لیکس کے مطابق یہ 3 ماڈلز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس پر مشتمل ہوگی۔

لیکس کے مطابق پی 50 کا صرف 4 جی ورژن متعارف کرایا جائے گا جس میں کیرین 9000 پراسیسر موجود ہوگا، اس طرح قیمت کم رکھنے میں مدد ملے گی۔

تاہم پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس دونوں ماڈلز کے 5 جی ورژنز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک اور افواہ میں بتایا گیا کہ اس سیریز میں ایک نیا 1/1.18 انچ سنسر الٹرا وائیڈ کیمرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ کسی بھی فون میں اب تک کا سب سے بڑا سنسر ہے اور کسی بھی فون میں الٹراوائیڈ کیمرے کا سب سے بڑا سنسر بھی ہوگا۔

افواہوں کے مطابق پی 50 پرو اور 50 پرو پلس فونز کا مین کیمرا ایک انچ سونی آئی میکس 800 سنسر سے لیس ہوگا جو اب تک کا سب سے بڑا فون سنسر بھی ہوگا۔

اس سیریز کے فونز میں سے پی 50 میں معمولی خم والا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس میں واٹر فال خم ایجز دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ہواوے نے جون کے آغاز میں پی 50 سیریز کے فون کی پہلی جھلک جاری کی تھی۔

اس جھلک میں 4 کیمرا لینس واضح ہیں جن کے ساتھ 2 فلیشز موجود ہیں۔

کمپنی نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ یہ نیا فون موبائل فوٹوگرافی کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔

ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024