• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

رئیل می کا میگنیٹک وائرلیس چارجنگ سے لیس پہلا اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون

شائع July 26, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

رئیل می کی جانب سے جلد ایک نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس میں ایک فیچر ایسا دیا جارہا ہے جو پہلی مربہ کسی اینڈرائیڈ فون کا حصہ بنے گا۔

اس نئے فون کو رئیل می فلیش کا نام دیا جائے گا اور اس میں میگ ڈارٹ وائرلیس میگنیٹک چارجر کو دیا جائے گا۔

اس طرح یہ پہلا اینڈرائیڈ فون ہوگا میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

یہ ایپل کے آئی فون 12 سیریز میں دی جانے والی میگ سیف ٹیکنالوجی سے ملتی جلتی ہوگی۔

رئیل می میگ ڈارٹ کو ڈیوائس کے بیک سے منسلک کیا جائے گا جو نامعلوم مقدار میں پاور، فون کو فراہم کرے گا۔

یہ ڈیوائس ایپل کی میگ سیف ڈیوائس سے کافی بڑی ہے اور اس میں ایک پنکھا بھی موجود ہوگا تاکہ وہ زیادہ درجہ حرارت سے خراب نہ ہو۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

اس ڈیوائس کے بارے میں تفصیلات تو موجود نہیں مگر ممکنہ طور پر 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرے سکے گی۔

اس ڈیوائس میں ایک یو ایس بی سی کنکٹر بھی ہوگا اور بلٹ ان کیبل کی مدد سے 15 واٹ چارجنگ اسپیڈ فراہم کی جائے گی۔

رئیل می فلیش می خم ایجز والی اسکری ہوگی جس کے اوپری بائیں جانب پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کے لینسز کے بارے میں تفصیلات ابھی معلوم نہیں۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر ہوسکتا ہے جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

رئیل می فلیش میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا جائے گا۔

یہ فون کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس کی تفصیلات بھی تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024