• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سام سنگ کا رواں سال نیا گلیکسی نوٹ فون متعارف نہ کرانے کا باضابطہ اعلان

شائع July 27, 2021
گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ چند مقبول ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس نے بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کو دنیا بھر میں مقبول کیا۔

پہلا گلیکسی نوٹ 5.3 انچ اسکرین کے ساتھ تھا جو آج تو چھوٹا محسوس ہوتا ہے مگر اس دور میں سب سے بڑا تھا جس کے ساتھ اسٹائلوس یا ایس پین کی شکل میں نئی ٹیکنالوجی کی فراہم کی گئی تھی۔

اس حوالے سے کافی عرصے سے رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ سام سنگ کی جانب سے 2021 میں گلیکسی نوٹ کا نیا ماڈل پیش نہیں کیا جائے گا اور اب کمپنی نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے تصدیق کی کہ 11 اگست کو شیڈول ایک ایونٹ میں نوٹ سیریز کے نئے فونز کو پیش نہیں کیا جائے گا، اس کی جگہ 'نئے اور بہترین گلیکسی زی سیریز' فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے جائیں گے۔

سام سنگ موبائل کمیونیکشن بزنس کے صدر ٹی ایم روھ نے 11 اگست کو شیڈول ایونٹ میں متعارف کرائے جانے والی ڈیوائسز کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائیں۔

مثال کے طور پر اس ایونٹ کا دل فولڈ ایبل فونز ہوں گے۔

سام سنگ کی جانب سے اس ایونٹ میں گلیکسی زی فولڈ 3 اور گلیکسی زی فلپ 3 کو متعارف کرایا جائے گا، یہ نئی ڈیوائسز زیادہ پائیدار میٹریلز سے تیار کی جائیں گی اور ان میں نئی ملٹی ٹاسکنگ فیچرز موجود ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ نئے گلیکسی نوٹ کو متعارف کرانے کی بجائے ہم صارفین کے پسندیدہ نوٹ فیچرز کو مزید گلیکسی ڈیوائسز میں لارہے ہیں۔

یعنی ایس پین اسٹائلوس کو سام سنگ کے فولڈ ایبل فونز کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

ٹی ایم روھ نے بتایا کہ نیا زی فولڈ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کا بہترین امتزاج کی سہولت فراہم کرے گا، جبکہ زی فلپ پہلے سے زیادہ بہتر ریفائن اسٹائل سے لیس ہوگا۔

انہوں نے کہا 'میں تھرڈ جنریشن فولڈ ایبل ڈیوائسز کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں، جو نئی حیران کن ملٹی ٹاسکنگ خصوصیات سے لیس ہوں گی'۔

انہوں نے بتایا کہ فولڈ ایبل ایکوسسٹمز کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سام سنگ گوگل کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ مقبول ایپس اور سروسز کو ان کا حصہ بنایا جاسکے۔

مثال کے طور پر ہینڈز فری ویڈیو کالنگ کے لیے گوگل ڈو کی مدد لی جائے گی، یوٹیوب پر فلیکس موڈ میں ویڈیوز دیکھنا اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کی ملٹی ٹاسکنگ جیسے فیچرز فونز کا حصہ ہوں گے۔

11 اگست کو سام سنگ کی جانب سے 2021 کا تیسرا بڑا ایونٹ ہورہا ہے، اس سے قبل جنوری میں فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز پیش کیے گئے تھے جبکہ مارچ میں گلیکسی اے سیریز کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد ہوا تھا۔

اس بار توقع کی جارہی ہے کہ سام سنگ کی جانب سے زیادہ سستے فولڈ ایبل فونز متتعارف کرائے جائیں گے۔

گزشتہ سال گلیکسی زی فولڈ 2 کو 2 ہزار ڈالرز کی قیمت پر متعارف کرایا گیا تھا جو اس کمپنی کا مہنگا ترین فون بھی تھا، تاہم اس بار اس کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

11 اگست کے ایونٹ میں سام سنگ کی جانب سے گلیکسی زی فولڈ 3 کی شکل میں پہلا ایسا فون بھی پیش کیا جائے گا جس کا سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔

اس ایونٹ میں سام سنگ کی جانب سے گیکسی ایس 21 ایف ای 5 جی بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے، جو ایس 21 کا سستا ورژن ہوگا، گزشتہ سال بھی ایس 20 ایف ایف صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا، جس کو دیکھتے ہوئے اس سال بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح گلیکسی واچ 4 اور واچ 4 کلاسیک اسمارٹ واچیز اور گلیکسی بڈز 2 وائرلیس ایئربڈز بھی اس تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024