• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم

شائع July 28, 2021 اپ ڈیٹ July 29, 2021
بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا— فوٹو: پاکستان کرکٹ
بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا— فوٹو: پاکستان کرکٹ

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

تاہم بارش کے باعث میچ پونے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے میچ کو 9 اورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو لینڈل سمنز سمنز نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن میچ کے دوسرے اوور میں پہلا میچ کھیلنے والے محمد وسیم کی گیند گردن پر لگنے کے سبب وہ ریتائڈ ہرٹ ہو گئے۔

دوسرے اوپنر ایون لوئس صرف 6 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

کرس گیل ار نکولس پوران نے اسکور 37 تک پہنچایا لیکن محمد حفیظ نے دو چھکے کھانے کے بعد پوران کو چلتا کردیا جنہوں نے 13 رنز بنائے۔

آندرے رسل نے چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن عثمان قادر ان کی اہم وکٹ حاصل کر لی جبکہ محمد وسیم نے کرس گیل کو نشانہ بنا کر اپنی پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کر لی۔

میچ کے آخری اوور میں پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کے اسکور کو 85 تک پہنچا دیا اور پاکستان کو فتح کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا ہے، انہوں نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ وسیم، حفیظ اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈین اننگز کے اختتام کے بعد ایک مرتبہ پھر میچ میں ایک با پھر بارش نے مداخلت کردی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی رضامندی سے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹی20 سیریز شیڈول تھی لیکن ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کے دو افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کھیلنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور 19سالہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو ڈیبیو کرایا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ٹیم کا حتمی کامبی نیشن بنانے کے لیے اسے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رجوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔

ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ(کپتان)، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، دیوین براوو، ہیڈن واش، عقیل حسین اور یلڈن کوٹریل۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024