• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ

شائع August 1, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 13.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سام سنگ بدستور دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے جس نے اپریل سے جون 2021 کے دوران 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کیے۔

شیاؤمی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کرکے اس سہ ماہی میں دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونز فروخت کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران شیاؤمی کے فونز کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 86.6 فیصد زیادہ رہی۔

شیاؤمی کے ساتھ ساتھ دیگر چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو نے بھی ہواوے پر امریکی پابندیوں سے مرتب ہونے والے اثرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوتھی اور 5 ویں بڑی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اوپو نے اس عرصے میں 3 کروڑ 28 لاکھ جبکہ ویوو نے 3 کروڑ 16 لاکھ فونز فروخت کیے۔

دیگر کمپنیوں نے اس عرصے میں 9 کروڑ 24 لاکھ فونز فروخت کیے اور مجموعی طور پر اس عرصے میں 31 کروڑ سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چین واحد خطہ تھا جہاں اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کی شرح منفی رہی۔

اس کی وجہ اس عرصے میں نئے فلیگ شپ فونز متعارف نہ ہونا جب کہ ہواوے فونز کی طلب برقرار رہنا ہے، جو نئے فونز متعارف نہیں کرا رہی۔

رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ چینی کمپنیوں کے فونز کی فروخت میں اضافہ جاری رہے گا اور وہ بتدریج سام سنگ اور ایپل کی بالادستی ختم کردیں گی۔

اس سے قبل جولائی کے وسط میں بھی اسمارٹ فون کی فروخت کا تجزیہ کرنے والی کمپنی کینالیز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سام سنگ 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز فروخت کرنے میں سرفہرست کمپنی رہی۔

اپریل سے جون 2021 کے دوران سام سنگ کا عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں شیئر 19 فیصد رہا اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ڈیوائسز کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کی فروخت گلیکسی ایس 20 سیریز کے مقابلے میں بہتر رہی جبکہ سام سنگ نے متعدد گلیکسی اے اور گلیکس ایم سیریز کے مڈرینج فونز کو بھی متعارف کرایا، جس سے کمپنی کے بزنس میں اضافہ ہوا۔

دوسرا نمبر شیاؤمی کے حصے میں رہا جو پہلی بار اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کا مارکیٹ شیئر 17 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں اس کے فونز کی فروخت میں 83 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

حیران کن طور پر ایپل نے اس سہ ماہی کے دوران 10 کروڑ سے زیادہ آئی فون 12 ماڈلز فروخت کیے مگر 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ وہ دوسرے کی بجائے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024