• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلیا کو پہلی دفعہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز میں شکست

شائع August 7, 2021
یہ بنگلہ دیش کی کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پہلی فتح ہے— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
یہ بنگلہ دیش کی کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پہلی فتح ہے— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

بنگلہ دیش نے محموداللہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو لگاتار تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ بھی رقم کردی۔

میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تین رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد شکیب الحسن اور محمود اللہ نے اسکور لو 47 تک پہنچایا، شکیب 26 رنز بنا کر زامپا کی دوسری وکٹ بنے۔

محموداللہ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عفیف حسین کے ساتھ مل کر 29 رنز جوڑے، اس مرحلے پر عفیف 19 نز بنا کر چلتے بنے جبکہ شمیم حسین کی تین رنز کی اننگز جوز ہیزل وُڈ کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔

جب نور الحسن پویلین لوٹے تو بنگلہ دیش کی ٹیم 97 رنز پر چھٹی وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی لیکن دوسرے اینڈ سے محموداللہ ڈٹے رہے اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

وہ اننگز کے آخری اوور میں 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزل وُڈ اور زامپا کے نام دو، دو وکٹیں رہیں۔

آسٹریلیا نے 128 رنز کے آسان نظر آنے والے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو قائم مقام کپتان کپتان میتھیو ویڈ صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر بین میک ڈرموٹ کا ساتھ دینے مچل مارش آئے دونوں کھلاڑیوں نے 63 رنز کی شراکت قائم کی لیکن میک ڈرموٹ کی سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے دباؤ بڑھتا گیا جو 41 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ موئسز ہینریکس نے صرف دو رنز بنائے۔

مچل مارش نے 51 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ باری بھی آسٹریلیا کو ہدف تک رسائی دلانے میں ناکام رہی۔

اختتامی اوورز میں ایلکس کیری نے 20 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے ڈین کرسچن رنز نہ بنا سکے اور آسٹریلیا کو میچ میں 10رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز بھی گنوا بیٹھی ہے اور یہ بنگلہ دیش کی کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پہلی فتح ہے۔

یہ آسٹریلیا کو ٹی20 کرکٹ میں لگاتار پانچویں سیریز میں شکست ہوئی ہے جہاں اس سے قبل وہ انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی سیریز ہار چکے ہیں۔

محموداللہ کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024