• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سام سنگ نے خاموشی سے ایک نیا انٹری لیول اسمارٹ فون پیش کردیا

شائع August 9, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے 11 اگست کو نئے فلیگ شپ فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے جا رہے ہیں مگر اس سے قبل کمپنی نے خاموشی سے ایک انٹری لیول اسمارٹ فون پیش کر دیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 12 کو ایک بار پھر متعارف کرا دیا گیا ہے تاہم اس بار پراسیسر مختلف ہے جبکہ نام بھی نیا رکھا گیا ہے۔

اس بار یہ فون گلیکسی اے 12 ناچو کے نام سے روس میں متعارف کرایا گیا جس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو پی 35 کی بجائے کمپنی کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 850 پراسیسر دیا ہے۔

ناچو درحقیقت ميکسيکو میں عام کھائے جانے والے مکئي کے کيک کو کہا جاتا ہے جِس پر مسالے اور پنير لگا ہوتا ہے۔

نام، پراسیسر اور ایک اضافی اسٹوریج آپشن سے ہٹ کر یہ نیا فون اوریجنل گلیکسی اے 12 جیسا ہی ہے۔

گلیکسی اے 12 ناچو میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس انفٹی وی ڈسپلے دیا گیا جس کے نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہے۔

نئے فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون میں 3 سے 4 جی بی ریم جبکہ 32، 64 اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 160 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اسی طرح 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 175 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 190 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024