• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:44pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:44pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:44pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:44pm

طالبان کی کابل کی طرف پیش قدمی، 'ایک نئے انسانی بحران کا جنم'

شائع August 13, 2021

طالبان نے تیزی سے حملے کرتے ہوئے افغانستان کے 2 تہائی سے زائد حصے پر مکمل قبضہ کرلیا اور اب رفتہ رفتہ ان کی پیش قدمی کابل کی جانب جاری ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ اپنے شہریوں کو افغان دارالحکومت سے باحفاظت واپس لے جانے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہے ہیں۔

افغان حکومت 8 روز میں طالبان کے ہاتھوں ملک کے بیشتر حصے پر قبضہ کھوچکی ہے جس نے کابل کے امریکی حمایتیوں کو بھی دنگ کر دیا ہے۔

طالبان کی کارروائیوں کی پہلی لہر مئی کے اوائل میں شروع ہوئی تھی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا اور ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر 2021 تک دو دہائیوں سے جاری جنگ ختم کرنے کا عزم کا اظہار کیا تھا۔

افغانستان بھر میں جاری ان جھڑپوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، کابل میں بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی ہے جنہوں نے پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر ڈیرے ڈالنے شروع کر دیے ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار دارالحکومت میں ایک نیا انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

پاک افغان سرحد پر ایک افغان خاندان بارڈر کراسنگ کھلنے کا منتظر ہے — فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے شمالی صوبے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز  کی جھڑپوں کے بعد فرار ہونے والے خاندان کابل  میں موجود ہیں —فوٹو: اے ایف پی

طالبان کے قبضے کے بعد کابل میں ایک نیا انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے —فوٹو: اے ایف پی

کابل کے عوامی مقامات پر بڑی تعداد میں دیگر صوبوں سے ہجرت کرنے والے لوگ موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بے گھر ہونے والی افغان خواتین کابل کے شہرِ نو پارک میں مفت تقسیم ہونے والے کھانے کے لیے جمع ہو رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

طالبان نے ملک کے دو تہائی حصے پر قبضہ حاصل کرلیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے شمالی صوبوں میں جھڑپوں کے دوران بے گھر ہونے والا بچہ ایک پارک میں سورہا ہے —فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات میں طالبان جنگجو سڑک کنارے پہرا دے رہے ہیں —فوٹو: اے ایف پی

بے گھر ہونے والے افغان خاندان کابل میں مسجد کے صحن میں عارضی خیموں میں بیٹھے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

طالبان اور افغان سیکیورٹی فروسز کی جھڑپ کے باعث قندھار میں مارکیٹیں بند ہیں —فوٹو: اے پی

پاکستانی فوجی، چمن میں کراسنگ پوائنٹ سے آنے والے افغان شہریوں کی چیکنگ میں مصروف ہیں —فوٹو: اے ایف پی

طالبان جنگجو قندھار میں سڑک کنارے ایک گاڑی پر موجود ہیں—فوٹو: اے ایف پی