• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

پنجاب میں 5 ہزار پٹواری بھرتی کیے جارہے ہیں، صوبائی وزیر

شائع August 22, 2021
صوبائی وزیر کے مطابق افرادی قوت میں کمی کے باعث پٹواری تعینات کیےجارہے ہیں— فوٹو: نبیل انور ڈھاکو
صوبائی وزیر کے مطابق افرادی قوت میں کمی کے باعث پٹواری تعینات کیےجارہے ہیں— فوٹو: نبیل انور ڈھاکو

پنجاب کے وزیر ریونیو ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت افرادی قوت کی کمی کے پیش نظر بورڈ آف ریونیو میں 5 ہزار پٹواریوں کو بھرتی کررہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات ضلع اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں تعیناتیوں کے لیٹرز کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب میں کہی۔

صوبائی وزیر نے پنڈی گھیپ سے تعلق رکھنے والے 7 جبکہ فتح جنگ کے 3 پٹواریوں میں اپائنٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ملک محمد انور کا کہنا تھا کہ تعیناتیوں کے پہلے مرحلے میں صوبے کے مختلف حصوں میں ساڑھے 3 ہزار پٹواریوں کا تقرر کیا گیا جبکہ بقیہ تعیناتیاں آئندہ ایک سال کے دوران مرحلہ وار کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا صوبے میں دوبارہ پٹواری نظام متعارف کروانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے لینڈ ریکارڈ سے متعلق خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے اراضی ریکارڈ سینٹرز قائم کر کے لینڈ ریکارڈ کی خدمات کو توسیع دی ہے اور ان نئے عہدیداروں کو ان مراکز میں تعینات کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کا عہدہ محکمہ ریونیو کی درجہ بندی کے لیے ضروری ہے۔

انور ملک کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کی بہتری کے لیے انقلابی اور جدید اقدامات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ریوینیو کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے شہری علاقوں میں زمین کی منتقلی میں پٹواری کا کردار ختم کردیا

بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فتح جنگ تا پنڈی گھیپ روڈ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر کا اجرا آئندہ ماہ کیا جائے گا اور سڑک کے دونوں اطراف ایک ساتھ کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025