• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

پی سی بی کا نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

شائع September 9, 2021
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 17 ستمبر کو ہوگا—فوٹو: پی سی بی
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 17 ستمبر کو ہوگا—فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ایلیٹ پینلسٹ امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں مپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، سرفراز ڈراپ

بورڈ کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں ڈی آر ایس دستیاب نہیں ہوگا۔

پی سی بی نے علیم ڈار اور احسن رضا کے علاوہ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا کو بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ امپائروں میں شامل آصف یعقوب، راشد ریاض اور شوزب رضا آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، تینوں میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

ایک روزہ سیریز کے میچوں میں ریفری کے فرائض محمد جاوید ادا کریں گے۔

راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے اور تمام میچوں میں بھی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ محمد جاوید ہوں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس نے قومی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا

دوسرا میچ میں فیلڈ امپائر علیم ڈار اور احسن رضا ہوں گے تاہم راشد ریاض تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ون ڈے میں فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور احسن رضا کے ساتھ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

نیوزی لینڈ اپنے دورہ پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 25 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، جس میں فیلڈ امپائر ایک مرتبہ پھر علیم ڈار اور احسن رضا ہوں گے، آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور راشد ریاض فیلڈ، علیم ڈار تھرڈ اور شوزاب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے علیم ڈار اور آصف یعقوب فیلڈ، احسن رضا تھرڈ اور شوزاب رضا فورتھ امپائر کی حیثیت ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

یکم اکتوبر کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی ہوگا جس میں آصف یعقوب اور شوزاب رضا فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض فیلڈ، شوزاب رضا تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024