• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی فون 13 سیریز کے چند 'خفیہ' فیچرز

شائع September 17, 2021
آئی فون 13 سیریز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 13 سیریز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے آئی فون 13 سیریز کو 14 ستمبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور اپنی روایات کے مطابق کمپنی نے ان میں ریم اور بیٹری سائز کے بارے میں نہیں بتایا۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ریم اور بیٹری سے ہٹ کر بھی ایپل نے آئی فون 13 سیریز کے بارے میں کافی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

یہ کوئی راز نہیں کہ ایپل کے آئی فونز میں ریم بہت زیادہ نہیں دی جاتی اور ہر سال اس کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا جاتا۔

گزشتہ سال ریم کو اپ گریڈ کیا گیا تھا اور آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 میں 4 جی بی ریم جبکہ 12 پرو اور 12 پرو میکس میں 6 جی بی ریم دی گئی تھی۔

اس سال کے فونز میں بھی ریم پاور یہی ہے یعنی آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں 4 جی بی ریم جبکہ 13 پرو اور 13 پرو میکس میں 6 جی بی ریم موجود ہے۔

اسی طرح ایپل نے یہ بھی نہیں بتایا کہ پرو ماڈلز میں تھری سم کارڈز کی سپورٹ موجود ہے۔

بنیادی طور پر سم کارڈ سلاٹ تو ایک ہی ہے مگر 2 ای سمز کی سپورٹ بھی ان آئی فونز کو دستیاب ہوگی۔

ایک اور سرپرائز یہ ہے کہ اس بار اے 15 بائیونک پراسیسر 2 ورژن میں دیا گیا ہے۔

آئی فون 13 پرو اور 13 پرو میکس میں جو پراسیسر موجود ہے اس میں آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 کے مقابلے میں 4 کی بجائے 5 کورز ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس اضافی کورز سے ان پرو ماڈلز کی گرافکس پرفارمنس گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ انٹری لیول ماڈلز کی جی پی یو پاور میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چاروں آئی فونز کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا ٹرو ڈیپتھ کیمرا موجود ہے جس میں ریٹینا فلیش، 4K ویڈیو ریکارڈ سپورٹ، سلو موشن سپورٹ موجود ہے۔

آئی فون 13 منی کی بیٹری گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں 11.6 فیصد، آئی فون 13 کی 15 فیصد، آئی فون 13 پرو کی 11 فیصد جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی 18 فیصد زیادہ بڑی ہے۔

آئی فون 13 پرو میکس میں 28 گھنٹے تک مسلسل ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے جبکہ آئی فون 13 میں 17 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

آئی فون 13 سیریز کے ساتھ 20 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت کے اڈاپٹر سے فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے مگر اس اڈاپٹر کو الگ سے خریدنا ہوگا۔

اس اڈاپٹر سے آئی فون 13 منی، آئی فون 13 اور 13 پرو کی بیٹریوں کو 30 منٹ میں 50 فیصد جبکہ آئی فون پرو میکس کی بیٹری کو 35 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024