• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

علی ظفر کا پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ لوگوں کو بھا گیا

شائع September 22, 2021
گانے کو کافی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
گانے کو کافی سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

گلوکار علی ظفر نے پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ جاری کردیا، جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ہے، اس کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی ہے جب کہ ہدایات ولید عالم نے دی ہیں۔

مقبول پشتو گانے میں علی ظفر کے ساتھ گل پانڑہ کے علاوہ شاہکار عالم خان بھی پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’لار شہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے کے آغار میں ایک پشتون بچے کو علی ظفر کا ہی گزشتہ برس جاری کیا گیا سندھی گانا ’الے ماروئڑا‘ موبائل پر دادا کے سامنے سنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا پشتو زبان میں گانا ریلیز کرنے کا اعلان

’لار شہ پیخور‘ گانے میں جہاں علی ظفر کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے، وہیں گل پانڑہ کے ڈانس سمیت گانے کی موسیقی اور ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں۔

’لار شہ پیخور‘ گانے کو علی ظفر اور گل پانڑہ سے قبل بھی متعدد گلوکاروں نے گایا ہے، اسی گانے کو 2012 میں کوک اسٹوڈیو کے پانچویں سیزن میں ہمایوں خان نے بھی پیش کیا تھا۔

’لار شہ پیخور‘ پشتو زبان کا معروف گانا ہے، جسے دیگر گلوکاروں نے بھی مختلف اوقات میں گایا ہے، مذکورہ گانے میں دھرتی اور محبوب سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے اور عاشق سے فرمائش کی گئی ہے کہ وہ پشاور جائے اور اپنے محبوب کے لیے خوبصورت تحفے لے کر آئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024