• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون، پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر بن گئے

شائع September 24, 2021
مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے خدمات سرانجام دے چکے ہیں — فوٹو: مائیکل اوون ٹوئٹر
مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے خدمات سرانجام دے چکے ہیں — فوٹو: مائیکل اوون ٹوئٹر

سابق انگلش فٹبال کھلاڑی مائیکل اوون نے پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) سے سفیر مقرر کیے جانے کے 3 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

گلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'مائیکل اوون، پاکستان فٹبال کی باگ ڈور سنبھالیں گے تاکہ انگلینڈ میں فٹ بال کی طاقت سے قوم کو متحد کرکے اسٹریٹجک پارٹنرشپ پروگرام وضع کرنے میں مدد مل سکے، اوون اکتوبر میں فٹبال کے گڑھ انگلینڈ میں پی ایف ایل کے لوگو کی رونمائی کریں گے'۔

وہ فٹبال ماسٹر کلاسز کی سیریز کے انعقاد اور پی ایف ایل کے لوگو کی باضابطہ رونمائی کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بیان میں مائیکل اوون کے حوالے سے کہا گیا کہ 'پاکستان، فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے، پاکستان فٹبال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں اور پاکستان میں فٹبال کو جدید خطوط پر استوار کرنا میرا مشن ہوگا'۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مسائل بات چیت سے حل کرنے کی ہدایت

گلوبل سوکر وینچرز کے سی ای او زیب خان نے کہا کہ مائیکل اوون کا پاکستان آنا قوم کے لیے ایک اعزاز ہے، وہ فٹ بالرز کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کا ہنر جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان فٹبال لیگ کی فرنچائزز کی تقریب رونمائی ہوگی اور فرنچائزز مالکان کا بھی بہت جلد اعلان ہوگا۔

خیال رہے کہ مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

وہ انگلش پریمیئر لیگ کے کم عمر ترین 100 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ لیگ کے 10 سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024