• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شیاؤمی کا فلیگ شپ فیچرز سے لیس نیا مڈ رینج اسمارٹ فون سی وی

شائع September 27, 2021
سی وی — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
سی وی — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کی جانب سے 2021 میں ناموں کی اسکیم کو تبدیل کیا ہے، پہلے می برانڈ کو ڈیوائسز سے ہٹایا گیا اور اب سی سی سیریز کو ری برانڈ کیا گیا ہے۔

شیاؤمی نے ایک نیا مڈ رینج اسمارٹ فون سی وی (Civi) متعارف کرایا ہے جس میں کیمرا سیٹ اپ کی بجائے ڈیزائن پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں پیش کیا گیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 5 جی ایکس 53 موڈیم دیا گیا ہے جو 3.3 جی بی پی ایس اسپیڈ فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون میں وائی فائی 6 ای سپورٹ بھی موجود ہے جس سے انٹرنیٹ اسپیڈ 3.6 جی بی پی ایس تک بڑھ سکتی ہے۔

شیاؤمی سی وی میں 6.55 انچ کا خم ایجز والا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے اور یہ اب تک کا سب سے کم بیزل والا شیاؤمی فون ہے۔

یہ 1080 پی او ایل ای ڈی ڈسپلے ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈولبی ویژن سپورٹ سے لیس ہے۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور صفر سے 100 فیصد تک بیٹری 45 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق بھرپور استعمال پر بھی بیٹری 24 گھنٹے تک کام کرسکے گی۔

شیاؤمی سی وی میں اسٹیریو اسپیکرز ڈولبی ایٹموس سپورٹ اور ہائی ریزولوشن آڈیو سرٹیفکیشن کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

کمپنی کو فون کے ڈیزائن پر فخر ہے جو پتلا اور ہلکا فون ہے جس کی موٹائی 7 ملی میٹر سے بھی کم ہے جبکہ وزن 166 گرام ہے۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے ہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے جس میں آٹو فوکس لینس موجود ہے۔

یہ فون 30 ستمبر سے چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2600 یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2900 یوآن (75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3200 یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024