• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مائیکرو سافٹ کا اسکائپ کو مکمل بدلنے کا اعلان

شائع September 28, 2021
— فوٹو بشکریہ اسکائپ
— فوٹو بشکریہ اسکائپ

اسکائپ ایک مقبول ویڈیو کالنگ سروس ہے مگر زوم، گوگل میٹ اور واٹس ایپ سمیت دیگر کے مقابلے میں اب اسے مشکلات کا سامنا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کو متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے اسکائپ کی آزمائش کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ پہلے سے زیادہ تیزرفتار، قابل انحصار اور جدید ڈیزائن کی حامل سروس بن جائے گی۔

فوٹو بشکریہ اسکائپ
فوٹو بشکریہ اسکائپ

اسکائپ میں یہ تبدیلیاں آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

ان میں سے ایک بڑی تبدیلی نیا گرڈ ڈسپلے ہے جس میں کال میں شامل تمام افراد کو ایڈ کیا جاسکے گا چاہے ویڈیو آف ہی کیوں نہ ہو، مگر تمام شرکا کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

اسی طرح نئی تھیمز اور لے آؤٹس کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جس کا مقصد کالنگ یوزر انٹرفیس کے لیے نئے آپشنز فراہم کرنا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسکائپ
فوٹو بشکریہ اسکائپ

صارفین زیادہ بڑی گیلری، ٹوگیدر موڈ، گرڈ ویو اور اسپیکرو ویو کے ساتھ کونٹینٹ ویو کا انتخاب کرسکیں گے۔

موبائل ورژن میں سائیڈ پینل، رنگا رنگ تھیمز اور ریفریش آئیکونز کا اضافہ کیا جاسکے گا۔

مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ ہم نے صرف ڈیزائن میں تبدیلی پر توجہ مرکوز نہیں کی بلکہ کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ اسکائپ
فوٹو بشکریہ اسکائپ

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکائپ کے اینڈرائیڈ ورژن کی پرفارمنس میں نئی اپ ڈیٹس کے بعد لگ بھگ 2 ہزار فیصد بہتری آئے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں 30 فیصد تک بہتر ہوگی۔

مائیکرو سافٹ نے یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں تمام ویب براؤزرز کے لیے اسکائپ سپورٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صارفین کو ہر ممکن بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

اسی طرح کاسٹیوم ساؤنڈ نوٹیفکیشنز اور ٹوئن کیم بھی نئے فیچرز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024