• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی، وزیراعظم

شائع October 10, 2021
نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیےوزارت داخلہ میں اجلاس طلب کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز
نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیےوزارت داخلہ میں اجلاس طلب کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی۔

معروف جوہری سائنسدان طویل علالت کے باعث اتوار کی صبح وفات پاگئے تھے، ان کی عمر 85 برس تھی۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات سے بہت دکھ ہوا، ملک کو جوہری ریاست بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات کے باعث پوری قوم ان سے محبت کرتی تھی۔

نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق معاملات کے بارے میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے دوپہر 12 بجے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسنِ پاکستان کی نماز جنازہ ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی اور اجلاس میں نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد تشویشناک حالت کے باعث انہیں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن طبیعت بہتر ہونے پر وہ واپس گھر منتقل ہوگئے تھے اور 11 ستمبر کو میڈیا کو جاری کردہ ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور کابینہ کے کسی رکن نے خیریت دریافت نہیں کی، ڈاکٹر عبدالقدیر کا اظہارِ افسوس

چند ہفتے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے کسی رکن کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

محسنِ پاکستان نے کہا تھا کہ جب پوری قوم ان کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

وسیم Oct 10, 2021 11:48am
Salute for him, Lot of contribution to Pak however , Faisal mosque should be kept away from burials

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024