• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

زی ٹی ای کا کم قیمت اسمارٹ فون بلیڈ اے 71

شائع October 10, 2021
زی ٹی ای بلیڈ اے 17 — فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
زی ٹی ای بلیڈ اے 17 — فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

چینی کمپنی زی ٹی ای نے ایک مڈرینیج اسمارٹ فون بلیڈ اے 71 متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مناسب قیمت میں بہترین فیچرز سے لیس فون ہے اور اسے سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

زی ٹی ای بلیڈ اے 71 میں 6.52 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون میں 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

یہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

ہیڈ فون جیک، وی او ایل ٹی ای، وائی فائی، جی پی ایس اور این ایف سی ادیگر نمایاں فیچرز ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون 3 مختلف رنگوں گرین، بلیو اور بلیک میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 119 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024