• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ فیچر کی دستیابی کا سلسلہ شروع

شائع October 15, 2021
یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ فیس بک
یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ فیس بک

واٹس ایپ نے ستمبر 2021 میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ ڈیٹا کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اب کمپنی کی جانب سے یہ سہولت صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ 14 اکتوبر سے شروع ہوگیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر صارفین کا وہ ڈیٹا جو بیک اپ کے طور پر آن لائن کلاؤڈ سروس پر اپ لوڈ ہوتا تھا وہ انکرپٹڈ نہیں ہوتا تھا۔

واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والے فیس بک نے اعلان کیا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ فیچر بتدریج صارفین کو دستیاب ہوگا جو آپشنل ہوگا یعنی صارف کو خود سیٹنگز میں جاکر اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔

فیچر دستیاب ہونے پر ان ایبل کیسے کریں؟

اس مقصد کے لیے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

اوپن کرنے کے بعد سیٹنگز مینیو میں جائیں۔

وہاں چیٹس پھر چیٹ بیک اپ پر جائیں جہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا آپشن ہوگا (اگر آپ کے لیے فیچر دستیاب ہوا تو)۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کو سلیکٹ کریں اور سامنے آنے والی ہدایات کے مطابق پاس ورڈ یا اپنی پسند کی کی (key) کو انٹر کریں۔

اس کے بعد ڈن بٹن دبائیں اور بس۔

اگر اس کو ڈس ایبل کرنا چاہے تو اسی طرح کار کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ٹرن آف کرسکتے ہیں جس کے لیے طے کردہ پاس ورڈ انٹر کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کے لیے اس نے انکرپشن کی اسٹوریج (encryption key storage) کا نیا نظام تیار کیا ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر کام کرے گا۔

اس انکرپشن سسٹم کے تحت چیٹ بیک اپ کے لیے انکرپشن کی بنتی ہے اور صارف اس کی کو مینوئلی محفوظ کرسکتے ہیں یا پاس ورڈ سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

جب اکاؤنٹ صارف کو بیک اپ تک رسائی کی ضرورت ہوگی تو وہ اس تک انکرپشن کی کے ذریعے رسائی حاصلل کرسکیں گے یا اپنا پاس ورڈ استعمال کرکے کی والٹ سے اپنی انکرپشن کی کو حاصل کرسکیں گے۔

البتہ اگر صارف پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کی کی کو بھول گئے تو پھر اس ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

M nasir Oct 15, 2021 07:15pm
Dawn newspaper wonderful. knowledge aur Maloom March different hoti hai I like it

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024