• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیمفر کی تباہ کن باؤلنگ، نیدرلینڈز کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

شائع October 18, 2021
آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کا نیدرلینڈز کے اسکاٹ ایڈورڈز کو آٹ کرنے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کا نیدرلینڈز کے اسکاٹ ایڈورڈز کو آٹ کرنے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو پہلے ہی اوور میں غلط ثابت ہو گیا۔

پہلے ہی اوور میں بین کوپر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد میکس او ڈاؤڈ نے بیس ڈی لیڈ کے ساتھ اسکور کو 22 تک پہنچایا تاہم ڈی لیڈ بھی صرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔

کولن ایکرمین 16 رنز کی اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور 11 رنز بنا کر اسکور کو 51 تک پہنچا دیا۔

اس مرحلے پر کرٹس کیمفر نے نیدرلینڈز کی صفوں میں تباہی مچا دی اور چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دیا اور ساتھ ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

52 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد میک ڈاؤڈ کا ساتھ دینے کپتان پیٹر سیلر آئے اور دونوں نے ٹیم کی مشکلات میں کچھ کمی کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔

اس مرحلے پر نیدرلینڈز کی آخری امید بھی دم توڑ گئی اور میک او ڈاؤڈ 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے کیمفر نے چار جبکہ مارک ایڈیئر نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

ایک آسان ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے آئرلینڈ کو 27 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کیون اوبرائن کی 9 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ کپتان اینڈی بلبرائن بھی صرف 8 رنز بنا سکے۔

36 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد پال اسٹرلنگ کا ساتھ دینے گیرتھ ڈیلینی آئے اور 59 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

ڈیلینی 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد آئرلینڈ نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہدف حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

کرٹس کیمفر کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024