• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی پہلی فتح، عمان ناکام

شائع October 20, 2021
اوپنر محمد نعیم اور شکیب الحسن نے عمدہ شراکت قائم کر کے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
اوپنر محمد نعیم اور شکیب الحسن نے عمدہ شراکت قائم کر کے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔

عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 21 رنز پر ان کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس مرحلے پر اوپنر محمد نعیم کا ساتھ دینے تجربہ کار شکیب الحسن آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 80رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

شکیب نصف سنچری سے چند قدم کی دوری پر پوائنٹ کی گئی شاندر براہ راست تھرو کے نتیجے میں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے، انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ سے نعیم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 4 چھکوں اور تین چوکوں سے مزین 64 رنز کی اننگز تراشنے کے بعد پویلین لوٹے۔

کپتان محمود اللہ نے اختتام یاوورز میں چند جارحانہ شاٹس لگا کر اپنی ٹیم کی 153 رنز کے مجموعے تک رسائی یقنی بنائی اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

ہدف کے تعاقب میں عاقب الیاس صرف چھ رنز بنا کر چلتے بنے لیکن جتیندر سنگھ اور کشیپ پراجاپتی نے اسکور کو 47 تک پہنچایا، اس مرحلے پر مستفیض نے دوسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے کشیپ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

جتیندر نے کپتان ذیشان مقصود کے ساتھ مل کر مزید 34 جوڑے ہی تھے کہ ذیشان بھی صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جتیندر کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 40 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی وکٹ بن گئے۔

اس کے بعد عمان کے بلے باز بنگلہ دیشی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض نے چار اور شکیب نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

42 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ تین وکٹیں لینے والے شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024