فیس بک میسنجر گروپ کالز میں اے آر ایفیکٹس اور گیمز کا اضافہ
فیس بک میسنجر میں اگیومینڈ رئیلٹی (اے آر) ایفیکٹس اب انفرادی سطح تک محدود نہیں رہے۔
سوشل میڈیا کمپنی نے گروپ ایفیکٹس نامی فیچر متعارف کرایا ہے اور نام سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اس سے ہر ایک کسی ویڈیو کال میں اے آر ایفیکٹس ان ایبل کرسکتا ہے۔
کچھ ایفیکٹس صارفین کو معمر بناتے ہیں تو دیگر گیمز وغیرہ پر مشتمل ہیں۔
یہ فیچر 21 اکتوبر سے میسنجر کی عام کالز اور میسنجر رومز کے لیے دستیاب ہے اور بہت جلد انسٹاگرام میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اس کو استعمال کرنے کے لیے کسی میسنجر گروپ کال میں اسمائیلی آئیکون پر کلک کرکے گروپ ایفیکٹس کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔
اس نئے اضافے سے فیس بک کو اسنیپ چیٹ اور دیگر سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی جن میں کچھ عرصے سے اے آر گیمز کی سہولت موجود ہے۔
اس سے فیس بک کو اپنی توجہ میٹا ورس پر مرکوز کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ایسا نہ بھی ہو تو بھی ویڈیو چیٹ کو زیادہ عام کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کا اظہار ضرور ہوتا ہے۔
اے آر ایفیکٹس کو شیئر کرنے سے صارفین کو فیس ٹو فیس چیٹس کے مقابلے میں دوستوں سے تعلق کو زیادہ اچھا بنانے میں مدد ملے گی۔