• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے لیکن میری خواہش ہے یہ معاملہ بھی مکمل طورپر ختم ہوجائے، شیخ رشید

شائع October 25, 2021
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو بہت مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ بھی مکمل طورپر ختم ہوجائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے اور وفاقی کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری اطلاعات کے ٹی ایل پی نے ایک شاہراہ کھول دی ہے جو خوش آئند بات ہے، جو ہم نے ان سے وعدے کیے ہیں ان پر پہرا دیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے قبل پرنسپل سیکریٹری کو مدارس کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی کے بعض گروپوں سے اعلیٰ سطح پر بات ہو رہی ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو دیگر عہدیداران کے مقابلے میں بہت زیادہ تعاون کرنے والا شخص پایا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے لیکن اس حوالے سے بھی پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ بھی مکمل طورپر ختم ہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور میں نے انہیں آگاہ کیا کہ فرانس یورپی ممالک کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشیں جاری ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا گیا اور معاشی بحران موجود ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے متعلق 6 ماہ قبل ہونے والے معاہدے میں کوئی پیش رفت نہ ہونے اور سعد رضوی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے باقاعدہ مذاکراتی ٹیم کے اعلان سے قبل تک کئی شہروں میں ٹی ایل پی اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی جس میں پولیس اہلکاروں سمیت ٹی ایل پی کے کارکن بھی جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

’اختیار ہوتا تو بھارت سے جیت پر آج چھٹی کا اعلان کردیتا‘

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں گزشتہ روز پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل تاریخی جشن منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت، تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی لوگوں نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراؤ کیے اور پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی، ملکی تاریخ میں ایسی کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صرف کرکٹ نہیں بلکہ کرکٹ پلس تھا اور اگر میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں آج کی چھٹی کردیتا اور اب مجھے نیوزی لینڈ یا دیگر ٹیموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ اور اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔

’افغانستان کیلئے اسٹیکرز اور آن لائن ویزا ختم کردیے‘

علاوہ ازیں وزارت داخلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل افغان رہنماؤں کا ایک وفد یہاں پہنچا تھا اور اب ہماری طرف سے کچھ عہدیدار ادھر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر بند ہے جبکہ طور خم پر ویزا کا اجرا 5 ہزار سے بڑھانے کو بھی تیار ہیں جبکہ اسٹیکرز اور آن لائن ویزا ختم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

شیخ رشید نے بتایا کہ ویزا فیس ختم کردی ہے، 7 بڑے شہروں میں ایک دن کے اندر ویزا جاری کرنا ہوگا۔

’1122 ریسپانس سروس کے آغاز بہت جلد ہوگا‘

اسلام آباد میں 1122 ریسپانس سروس کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد سروس شروع کردی جائے گی جس کے انتظام و انصرام کو مثالی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں اسلام آباد پولیس اور ڈرون سے نگرانی کا اقدام مؤثر انداز میں فعال ہے جسے وسعت دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024