• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کا ٹاکرا آج شام ہوگا

شائع October 29, 2021
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو نفسیاتی برترتی حاصل ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو نفسیاتی برترتی حاصل ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے مابین مقابلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا جس کے بارے میں قومی کرکٹ کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے گرین شرٹ ’چیمپئنز والا مائنڈ سیٹ‘ رکھتی ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا‘

دو ہائی پروفائل میچز کے بعد دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں افغانستان کے مقابلے میں نسبتاً کم دباؤ پر ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’دو اہم میچز جتنے سے اعتماد اور یقین بحال ہوا ہے لیکن آرام یا مطمئن ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘۔

ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہماری حکمت عملی اچھی تیار ہے اور جس طرح بھارت اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں حکمت عملی مؤثر طریقے سے اپنائی گی اس طرح افغانستان سے میچ میں بھی اپنائی جائے گی۔

افغانستان میں شامل شاندار اسپنرز سے متعلق سینئر حامد میر بھی معترف نظر آئے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’امید ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے میچ میں ہمیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت اچھی اسپین باؤلنگ کا سامنا ہو گا اور افغان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز کو کھیلنے کا موقع ملے گا‘۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 میں گروپ 2 کی ٹیمیں و روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو آمنا سامنا ہوا تھا۔

یہ ہائی وولٹیج میچ بھارت کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا اور پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کا دوسرا میچ گروپ کی دوسری مضبوط ترین ٹیم نیوزی لینڈ سے 26 اکتوبر کو ہوا اور اس میچ میں بھی پاکستان نے کیویز سے دورہ منسوخ کرنے کا حساب خوب چکتا کیا اور انہیں 5 وکٹوں سے دھول چٹائی۔

افغانستان اور اسکاٹ لینڈ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں اور یہ میچ اسکاٹ لینڈ کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، 191 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 60 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور یوں افغانستان کو 130 رنز کی بڑی فتح مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئنٹن ڈی کوک نے ’نسل پرستی کے خلاف احتجاج‘ سے انکار پر معافی مانگ لی

مسٹری باؤلر مجیب الرحمٰن نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 5 جبکہ لیگ اسپنر راشد خان نے 9 رنز دے کر 4 اسکاٹش بلے باز آؤٹ کیے تھے۔

افغانستان نے کوالیفائر اسکاٹ لینڈ کو اپنے پہلے گروپ 2 کے میچ میں 130 رنز سے شکست دی جس میں آف اسپنر مجیب الرحمٰن نے 5-20 اور لیگی راشد خان نے 4-9 سے کامیابی حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش جیسی مضبوط ٹیم کو ہرا کر نہ صرف اپ سیٹ کیا تھا بلکہ تینوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024