• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

زی ٹی ای کا سستا اسمارٹ فون بلیڈ ایل 9 پیش

شائع November 8, 2021
بلیڈ ایل 9 — فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
بلیڈ ایل 9 — فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

چینی کمپنی زی ٹی ای نے ایک انٹری لیول اسمارٹ فون بلیڈ ایل 9 متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو میکسیکو میں پیش کی گیا ہے جس میں کم قیمت میں معتدل فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔

اس فون میں 5 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے اوپری بیزل میں 5 میگا پکسل کیمرا سیلفیز کے لیے دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 8 میگا پکسل کا ایک ہی کیمرا موجود ہے جس کے ساتھ ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ اسکینر سپورٹ موجود نہیں مگر ہیڈفون جیک موجود ہے۔

بلیڈ ایل 9 میں یونی ایس او سی کا ایس سی 7731 ای نامی 1.3 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پراسیسر موجود ہے۔

اس کے علاوہ ایک جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 2000 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے جبکہ ڈوئل سم، 3 جی، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ 4.2 سپورٹ سے بھی لیس ہے۔

اس فون کی قیمت 83 ڈالرز (14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024