• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سام سنگ اپنا کم قیمت فلیگ شپ فون جلد پیش کرنے کے لیے تیار

شائع November 9, 2021
ایس 21 ایف ای ایسا ہوسکتا ہے —  فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ایس 21 ایف ای ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ نے 2020 میں گلیکسی ایس 20 ایف ای متعارف کرایا تھا جو کم قیمت میں فلیگ شپ فیچرز سے لیس ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول بھی ہوا۔

اس سال توقع کی جارہی تھی کہ اس کا اپ ڈیٹ ورژن ایف 21 ایف ای پیش کیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

مگر اب ایک نئی لیک میں اسے متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آئی ہے۔

لیک کے مطابق سام سنگ کا یہ کم قیمت فلیگ شپ فون 4 جنوری 2022 کو پیش کیا جائے گا۔

اس فون کے فیچرز بھی کچھ عرصے پہلے چین کی ایک سرٹیفکیشن سائٹ پر سامنے آئے تھے۔

سائٹ کے مطابق فون میں 6.4 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ 4370 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی جس کے ساتھ 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

فون کے یبک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل سنسرز ہوں گےت۔

فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

گلیکسی ایس 21 ایف ای میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ سے لیس فون ہوگا۔

اگر یہ فیچرز درست ہیں تو حیران کن طور پر ایف ای ماڈل زیادہ مہنگے گلیکسی ایس 21 کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوگا۔

ایس 21 میں 6.2 انچ اسکرین دی گئی تھی۔

ایس 20 ایف ای کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی کیونکہ ایس 20 کی قیمت 999 ڈالرز تھی۔

مگر خیال کیا جارہا ہے کہ ایس 21 ایف ای کی قیمت کم ہوگی کیونکہ ایس 21 کی قیمت 800 ڈالرز سے شروع ہوئی اور اگر 300 ڈالرز کمی کے فارمولے پر عمل کیا گی تو یہ نیا فون 500 ڈالرز کا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024