• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نوکیا کا نیا کم قیمت 5 جی اسمارٹ فون ایکس 100

شائع November 10, 2021
ایکس 100 — فوٹو بشکریہ نوکیا
ایکس 100 — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے ایک نیا کم قیمت 5 جی فون ایکس 100 متعارف کرا دیا ہے۔

نوکیا ایکس 100 کو سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو بنیادی طور پر ایکس 10 پر مبنی ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے گوریلا گلاس پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے۔

نوکیا ایکس 100 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اسی طرح 4470 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ سنگل چارج پر 2 دن تک کام کرسکے گی۔

بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں وائی فائی 5، بلیو ٹوتھ 5.1، این ایف سی، ہیڈفون جیک، ایف ایم ریڈیو اور 2 مائیکرو فونز دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

نوکیا ایکس 100 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر کمپنی کی جانب سے ایکس سیریز کے فونز کے ساتھ کچھ عرصے پہلے 3 سال تک آپریٹنگ سسٹم اور ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

فون کے بیک پر کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جو زئیسز آپٹکس کا تیار کردہ ہے۔

اس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کی قیمت 252 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024