• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انفینکس کے 2 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف

شائع November 15, 2021
ہاٹ 11 پلے — فوٹو بشکریہ انفینکس
ہاٹ 11 پلے — فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے حال ہی میں نوٹ 11، 11 پرو اور 11 ایس متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز میں نئے فون کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے ہاٹ 11 پلے کو بھی نوٹ 11 آئی کے ساتھ ساتھ پیش کیا ہے۔

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک پراسیسر اور بڑی بیٹریاں دی گئی ہیں اور بنیادی طور پر ایسے صارفین کے لیے ہیں جو کم قیمت میں مناسب فیچرز سے لیس ڈیوائسز کے خواہشمند ہیں۔

ہاٹ 11 پلے

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

دونوں فونز میں ہاٹ 11 پلے زیادہ سستا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا جی 35 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 6.82 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل پرائمری اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

اس ڈوئل سم فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایکس او ایس انٹرفیس سے کای گیا ہے۔

فون کا سب سے بہترین فیچر اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ بیک پر فنگرپرنٹ اسکینر، بلیوٹوتھ 5.0 اور وائی فائی 802.11 سپورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے اس فون کی قیمت 130 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ سب سے پہلے افریقی ملک گھانا میں دستیاب ہوگا۔

نوٹ 11 آئی

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نوٹ 11 آئی میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 85 پراسیسر سے لیس ہے۔

فرنٹ پر 6.95 انچ کا بڑا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے یبک پر 48 میگا پکسل مین اور 2، 2 میگا پکسل کے 2 کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

نوٹ 11 آئی میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اسی طرح اسٹیریو اسپیکرز ڈی ٹی ایس آڈیو پراسیسنگ کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔

اس فون کو بھی سب سے پہلے گھانا میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 160 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024