• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کل کی قانون سازی نےاسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں گرفت مضبوط کر دی، مولانا فضل الرحمٰن

شائع November 20, 2021 اپ ڈیٹ November 21, 2021
مولانا فضل الرحمٰن نے اسٹبلشمنٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: ڈان نیوز
مولانا فضل الرحمٰن نے اسٹبلشمنٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: ڈان نیوز

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے تم نے کل کی قانون سازی میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کی ملکی سیاست میں گرفت کو اور مضبوط کر دیا ہے۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج کا مظاہرہ موجودہ ناجائز اور نااہل حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کے خلاف اور قوم پر مہنگائی کے پہاڑ گرنے کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: ’اسٹیبلشمنٹ مغربی دنیا کی خوشنودی کیلئے انتخابی نتائج کنٹرول میں رکھتی ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، یہ کسی کا کٹھ پتلی ہے، عوام کا نمائندہ نہیں ہے، یہ حکمران قوم پر مسلط ہیں، اگر ہمارے صوبے کے کچھ لوگوں نے ایک گناہ کیا ہے تو وہ اللہ کے حضور توبہ کریں کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج لوگ اپنے بچوں کو بیچنے کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے آرہے ہیں، سندھ کا ایک پولیس اہلکار روڈ پر اپنے بچے کو گود میں لے کر کہتا ہے کوئی ہے خریدنے والا، آج لوگ اپنے بچوں کو نہر میں ڈالنے اور خود کشی کرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔

'من حیث القوم ہماری ذمہ داری ہے ایسے حکمرانوں سے نجات دلائیں'

ان کا کہنا تھا کہ ہم من حیث القوم اس صورت حال کے ذمہ دار نہیں کہ قوم کو ایسے حکمرانوں سے نجات دلائیں، ان تین برسوں میں دو طرح کی قانون سازی کی گئی ہے۔

حکومت کی قانون سازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی اداروں کی گرفت پاکستان پر مضبوط کی ہے، جو ہمارے ملک میں معاشی مشکلات کا سبب بنا ہے، تم نے سب کچھ مغرب کے لیے کیا ہماری تہذیب کو مغرب کے لےی تبدیل کرنے کی کوشش کی اور نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہماری معشیت کو مغربی اداروں کی گروی بنا دیا، آج پھر ایک نئی قانون سازی کی، اس قانون سازی کے نتیجے میں جہاں ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں، جہاں اس ملک میں عوام کے اختیار کی بات کرتے ہیں وہاں انہوں نے کل کی قانون سازی میں پاکستان کی اسٹبلشمنٹ کی ملک کی سیاست میں گرفت کو اور مضبوط کیا ہے، تو یہ آمروں کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں عوام کے نہیں ہوسکتے۔

مزیدپڑھیں: بلاول کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت کچھ جانتے ہیں، انہوں نے اس ملک میں اسلامی تہذیب و تمدن اور تشخص کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی ہے، آئین کی اسلامی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، پھر ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی کون سا مقدس عنوان اور کبھی کون سا عنوان، میں بتانا چاہتا ہوں اب ان پردوں کے پیچھے کوئی نہیں چھپ سکتا، اب ہم نے تمہاری گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔

'اسٹبلشمنٹ کو اپنی عزت عزیز ہے تو اس کے پیچھے سے ہٹ جائے'

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں اگر تمہیں اپنی عزت عزیز ہے، اپنا احترام عزیز ہے، پاکستان میں ایک قابل قدر ادارے کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتے ہو تو آپ کو اس کے پیچھے سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اس کی پشت پر کھڑے ہیں، ہمارا پتھر آئے گا، اس کو لگے یا نہ لگے اسٹبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں تمھارے سینے پر لگے گا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہےکسی کو مصلحتوں کی سیاست کمزور کردے، ہوسکتا ہے کسی کو حکومتوں کی مجبوریاں کمزور کردے، ہوسکتا ہے کسی کو اپنے مفادات کی کمزوریاں مجبور کردیں لیکن ہمیں نہ اقتدار کا لالچ ہے، نہ مفادات کی لالچ ہے، میدان میں نکلے ہیں اور اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک اس ناجائز حکومت کو سمندر برد نہ کر دیں گے۔

'اسٹبلشمنٹ کی جانب سے اراکین کو فون کرکے دھمکیاں دی گئیں'

انہوں نے کہا کہ تم لوگوں نے کل پارلیمنٹ کو اپنا کھلونا بنایا اور ہم گواہ ہیں، تم نے حکمرانوں کی صفوں میں بیٹھے لوگوں کو ٹیلی فون کرکے دھمکیاں دی ہیں، اپنے نمائندوں کو بھیج کر انہیں دھمکیاں دی ہیں کہ اگر آپ اس اسمبلی کے اجلاس میں نہ گئے اور حکومت کے حق میں ووٹ نہ دیا تو یہ یہ کیس تمہارے خلاف ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی اتحادی جماعتوں کو گردن پر بوٹ رکھ کر مجبور کیا جا رہا ہے، فضل الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ تم نے حزب اختلاف کے اراکین کو فون کیے کہ اجلاس میں نہیں آنا، ووٹ استعمال نہیں کرنا، تمہارے ان مشکوک کردار کو ہم دیکھ رہے ہیں اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آپ کو کھلے میدان میں اپنا یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو آزادی کی طرف بڑھنا ہوگا، انہی سے آزادی حاصل کرنی ہے، ہم فوج کو بطور ادارہ احترام دینا چاہتے ہیں، ہم فوج کو بطور ادارہ غیر جانب دار دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی نہیں چاہتے فوج جیسے ادارے کو عام جلسوں میں زیر بحث لایا جائے لیکن اس کا دار و مدار ہم پر نہیں بلکہ خود ان کے کردار پر اس کا دار ومدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بیچ دیا، ایسا بیچا کہ ڈکار بھی نہیں لیا اور کل کشمیر کو بیچا اور پہلے کہا تھا مودی کامیاب ہوگا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔

مزیدپڑھیں: ادارے حقائق کو سمجھیں اور اپنے کردار کا جائزہ لیں، فضل الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ جس کو فوجی عدالت نے سزائے موت دی ہے، پاکستان کا دشمن، پاکستانیوں کا قاتل، پاکستانی فوجیوں کا قاتل، آج اس کے لیے اسمبلی میں قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ وہ عدالتوں سے رجوع کرکے ضمانت لے سکے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ امیدیں وابستہ کی گئیں کہ شاید یہاں دودھ اور شہد کی نہریں لائے گا لیکن ہمارے محل میں اور چھوٹی سی ندی میں بہتے ہوئے پانی کو بھی خشک کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024