• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اوپو کا انٹری لیول 5 جی فون اے 55 ایس

شائع November 21, 2021
اے 55 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 55 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اے سیریز کا ایک نیا انٹری لیول 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو اے 55 ایس 5 جی دیکھنے میں اے 55 جیسا ہی ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اوپو اے 55 ایس کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 480 پرسیسر موجود ہے۔

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 4000 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر کیمرا موجود ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے جاپان میں فروخت کے لیے 26 نومبر سے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 287 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024