• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ویوو کا 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس فون وائے 74 ایس

شائع November 22, 2021
وائے 74 ایس — فوٹو بشکریہ ویوو
وائے 74 ایس — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے ایک نیا اسمارٹ فون وائے 74 ایس متعارف کرا دیا ہے جو بنیادی طور پر کچھ عرصے پہلے پیش کیا گیا وائے 76 ایس ہی ہے۔

دونوں فونز کا صرف ڈیزائن ہی ایک نہیں بلکہ فیچرز بھی ایک جیسے ہیں۔

یہ 5 جی فون ہے جس کی وجہ اس میں موجود میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

وائے 74 ایس میں 8 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 2.2 اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ویوو کا یہ فون 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں ریفریش ریٹ تو 60 ہرٹز ہی ہے مگر ٹچ سیمپلنگ ریٹ 180 ہرٹز ہے۔

اسکرین پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کی ایک خاص بات 4100 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈ فون جیک اور فنگرپرنٹ اسکینر قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

وائے 74 ایس کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 2300 یوآن (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024