• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہواوے کا نیا اسمارٹ فون نووا 8 ایس ای 4 جی متعارف

شائع November 28, 2021
نووا 8 ایس ای — فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 8 ایس ای — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے کچھ عرصے قبل نووا 8 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جو 5 جی سپورٹ کے ساتھ تھا۔

اب چینی کمپنی نے نووا 8 ایس ای فور جی ورژن پیش کیا ہے جو کچھ زیادہ مختلف نہیں۔

دونوں میں فرق پراسیسر کا ہے اور نووا 8 ایس ای میں کمپنی کا اپنا تیار کردہ کیرین 710 اے چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔

نووا 8 ایس ای فائیو جی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 یا 800 ہو پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

اس نئے فون میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا۔

فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹر اوائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 3800 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

اور ہاں امریکی پابندیوں کے باعث یہ فون بھی گوگل پلے اسٹور اور دیگر سروسز محروم ہے۔

اسی طرح اینڈرائیڈ کی جگہ کمپنی نے اپنا تیار کردہ ہارمونی او ایس 2 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

یہ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کی قیمت 2099 یوآن (لگ بھگ 58 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے اور چین سے باہر دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024