• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آنر اپنا پہلا 50 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا فون پیش کرنے کیلئے تیار

شائع November 29, 2021
آنر 60 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
آنر 60 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

آنر نے یکم دسمبر 2021 کو آنر 60 سیریز متعارف کرانے کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا۔

یہ جون میں متعارف کرائے جانے والے 50 سیریز کی جگہ لیں گے جن کوعالمی سطح پر اکتوبر میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ آنر کے طویل عرصے بعد عالمی سطح پر گوگل موبائل سروس سپورٹ سے لیس اولین فونز تھے۔

اب آنر 60 سیریز کے فیچرز کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے آنر 60 اور 60 پرو کو متعارف کرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

لیکن کے مطابق ان فونز میں اسنیپ ڈراگون 778 جی اور 778 جی پلس پراسیسرز دیئے جانے کا امکان ہے۔

لیک کے مطابق آنر 60 میں 12 جی تک ریم ہوگی اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آنر 60 پرو ماڈل میں فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا اور فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور سنسر موجود ہوگا۔

فون کے لیے 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے بھی اس سیریز کا ایک ویڈیو ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی۔

ٹیزر میں کاسمک تھیم کو مدنظر رکھا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فون کے کیمرے میں آسٹروفوٹوگرافی موڈ دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس سیریز کے بیک پر 50 سیریز کی طرح کا ٹو سرکل کیمرا سیٹ اپ برقرار رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024