• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایک مسلم ملک میں دنیا کے 'مختصر ترین' کاروباری ہفتے کا نفاذ

شائع December 7, 2021
نئے کاروباری ہفتے کا نفاذ یکم جنوری 2022 سے ہوگا — اے ایف پی فوٹو
نئے کاروباری ہفتے کا نفاذ یکم جنوری 2022 سے ہوگا — اے ایف پی فوٹو

متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ ملک بن گیا ہے جہاں کے رہائشی اب ہفتے میں ساڑھے 4 دن کام اور ڈھائی دن چھٹی کریں گے۔

درحقیقت یو اے ای مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جہاں جمعے کی بجائے اب ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی جبکہ جمعہ کو آدھے دن کام اور آدھے دن چھٹی ہوگی۔

حکام کے مطابق اس تبدیلی کا نفاذ یکم جنوری 2022 سے سرکاری اداروں پر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر کاروباری مسابقت کو بہتر بنانا ہے اور تمام سرکاری اداروں پر نئے قومی ورکنگ ویک پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

نئے نظام الاوقات کے مطابق پبلک سیکٹر میں ہفتہ وار تعطیل کا آغاز نماز جمعہ سے ہوگا جو اتوار کو ختم ہوگا۔

یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے نے متحدہ عرب امارات کے نئے کاروباری ہفتے یا ورکنگ ویک کو دنیا میں سب سے مختصر قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں ساڑھے 4 دن تک کام ہوگا جبکہ عالمی سطح پر عموماً 5 دن کا کاروباری ہفتہ ہوتا ہے۔

یو اے ای میں مغربی طرز کی ہفتہ وار تعطیلات کے نفاذ کی افواہیں برسوں سے سامنے آرہی تھیں۔

یو اے ای میں 2006 تک جمعرات اور جمعے کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی تھیں جس کو بعد میں جمعے اور ہفتہ کردیا گیا تھا اور نجی شعبے کی جانب سے بھی اس پر عمل کیا جاتا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہفتہ وار تعطیلات میں اضافہ دفتری اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن بڑھانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے جس سے سماجی زندگی بھی بہتر ہوگی، جبکہ لوگوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے یو اے ای کی اقتصادی شرح نمو بہتر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی نکتہ نظر سے نئے ورکنگ ویک سے یو اے ای کو عالمی مارکیٹوں سے زیادہ بہتر طریقے سے جڑنے کا موقع ملے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا نجی شعبے کی جانب سے بھی ساڑھے 4 دن کے ہفتے کو اپنایا جائے گا یا نہیں، اسی طرح اسکولوں پر بھی اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوں گے یا نہیں، یہ بھی واضح نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024