• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: سماجی کارکن کا چھری کے وار سے قتل، پولیس کی تفتیش جاری

شائع December 15, 2021
پولیس نے سماجی کارکن کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے سماجی کارکن کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

پولیس نے نیوکراچی میں گزشتہ روز چھری کے وار سے قتل کی گئیں سماجی کارکن کے کیس کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر5 جے میں اقصیٰ مسجد کے قریب 27 سالہ سماجی کارکن صبا اسلم کو علی الصبح قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رکن اسمبلی کے فارم ہاؤس سے مردہ حالت میں ملنے والے شخص کے لواحقین کا دوسرے روز بھی احتجاج

بلال کالونی پولیس نےاہلکار کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی اقدام قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقتولہ کے پڑوسی غضنفر عرف مان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

صبااسلم کے قتل پر سوشل میڈیا پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا جہاں صارفین نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جسٹس فار صبا اسلم کا ہش ٹیگ سے مہم چلائی۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق صبا اسلم کو نیو کراچی میں مونوٹیکنیکل کالج کے قریب چھری کے وار سےقتل کیا گیا۔

پولیس کو دو عینی شاہدین اخلاق علی اور ذیشان نے بتایا کہ خاتون کو مبینہ طور پر ان کے پڑوسی غضنفر نے قتل کیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے بھائی محمد یاسر اور بہن صدف نے بتایا کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ہیں اور ایف آئی آر درج کرانے سے بھی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ‘صبااسلم کو ذاتی معاملات اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد قتل کیا گیا’۔

ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) وسطی شہلا قریشی کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ قتل قریب ہی کچرا پھینکنے پر ہوا۔

مزید پڑھیں:پروین رحمٰن کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کا صحت جرم سے انکار

ڈان ڈاٹ کام کو بلال کالونی کے اسٹیشن انوسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) عارف شاہ نے بتایا کہ پولیس نے ایک افسر کے ذریعے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے کیونکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صبااسلم کے رشتہ دار ابتدائی طور پر غم کی حالت میں تھے لیکن اب قانونی طور پر مقدمہ چلانے پر دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایس آئی یو کے مطابق مقتولہ اور مشتبہ شہری کے درمیان آخری مرتبہ تنازع بظاہر گلی پر کچرا پھینکنے پر ہوا تھا لیکن پولیس قتل کے ممکنہ محرکات کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مبینہ قاتل اطلاعات کے مطابق چرس کا عادی تھا جبکہ مقتولہ علاقے میں سماجی کارکن کے طور پر مشہور تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024