• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جنہیں لگتا ہے ہم اداکار فحاشی پھیلاتے ہیں، انہیں ڈرامے نہیں دیکھنے چاہئیں، اُشنا شاہ

شائع December 15, 2021
اشنا شاہ نے کہا کہ اداکاری اور اداکاروں کو کمتر سمجھنے والوں کو فوری طور پر سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرنی چاہیے— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
اشنا شاہ نے کہا کہ اداکاری اور اداکاروں کو کمتر سمجھنے والوں کو فوری طور پر سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرنی چاہیے— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاروں اور اداکاری کو کمتر سمجھنے والوں کو ٹی وی سے دور رہنا چاہیے۔

اشنا شاہ کو اس وقت نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ میں ان کے کردار ناہید پر چند ٹوئٹر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے انہیں ٹی وی نہ دیکھنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: اشنا شاہ کے آنے والے گانے کی تصاویر پر مداح برہم

ڈراما بشر مومن سے مشہور ہونے والی اداکارہ کا ماننا ہے کہ جو لوگ بھی اداکاری کو بطور پیشہ کمتر سمجھتے ہیں یا جو یہ سمجھتے ہیں اداکار ’فحاشی‘ کو فروغ دیتے ہیں تو انہیں ڈرامے نہیں دیکھنے چاہئیں اور سوشل میڈیا سے بھی دور رہنا چاہیے۔

31 سالہ اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اخلاقیات کے حامل وہ تمام پاکستانی جو اداکاری اور اداکاروں کو کمتر سمجھتے ہیں اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم فحاشی پھیلاتے ہیں، انہیں فوری طور پر اپنے ٹی وی یا ایسے ذرائع سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے جو ان کے خیال میں اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور فوری طور پر سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے ہمیشہ دوسروں کو سبق سکھانے کے لیے تیار رہنے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر تبصرہ کرتے ہوئے احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کچھ غیرت کا مظاہرہ کریں۔

اس تبصرے پر اشنا شاہ کو ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور ٹوئٹر صارفین نے ان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں متوازن سوچ اپنانے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلال عباس اور اُشنا شاہ کا منفرد ڈرامہ ‘بلا’

ایک ٹوئٹر صارف نے ان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک اور انتہا پر چلی گئیں، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں متوازن، اعتدال پسند اور معقول نکتہ نظر رکھنے والے لوگ نہیں ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ مذہبی یا اخلاقی اقدار کا نہیں بلکہ ٹی وی پر غیرمعیاری مواد کی بات ہے، مسئلہ یہ ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی سماجی ذمے داری لینے پر تیار نہیں ہے۔

کنزیٰ طاہر نے اداکارہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداکاری یا اداکار کسی سے کم نہیں، وہ بہت محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں اور ان کا اس پیشے میں کام کرنا بہت مشکل ہے۔

فیصل نامی صارف نے اشنا کے ڈرامے پری زاد کو پسندیدگی کی سند دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں اور منفی چیزیں پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اداکارہ اشنا شاہ کو ان کے ریلیز ہونے والے گانے کی شوٹنگ کے دوران کھنچوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے اداکاروں پر اُشنا شاہ کی تنقید

اس سے قبل ماضی میں بھی اشنا شاہ کے انداز، بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی رہی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Dec 15, 2021 11:19pm
آپ بلکل ٹھیک کہ رہی ہیں اس لئے میں نے ڈرامے دیکھنے چھوڑ دئے ہیں
Aazad Khan Dec 15, 2021 11:44pm
Of course I've one reason to spread immoral activities But people are attracted to see ur dramas because there is a taste in Evils activities.

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024