• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خیبرپختونخوا میں میئر انتخاب کے نتائج میں تاخیر کی تحقیقات کی جائے، پیپلز پارٹی

شائع December 21, 2021
بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں میں نئی گہرائیوں میں دھنس چکی ہے— فائل فوٹو: ٹوئٹر
بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں میں نئی گہرائیوں میں دھنس چکی ہے— فائل فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پشاور میں 14 پریزائیڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نتائج میں ’غیر معمولی تاخیر‘ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی کے سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: تبدیلی آ نہیں رہی، بدنامی، کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر جارہی ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے غیر معمولی تاخیر وضاحت طلب معاملہ ہے، اس غیر معمولی تاخیر کی اچھی طرح سے چھان بین ہونی چاہیے۔

مراسلے میں پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ پشاور کے میئر کے لیے ریٹرننگ افسر (آر او) کو ہدایت جاری کریں کہ وہ صبح ساڑھے 4 بجے (پیر) کے بعد موصول ہونے والے فارم 17 کے نتائج کو ’ٹائم اسٹیمپ‘ دیں اور ’باقی پولنگ اسٹیشنز کا الگ لاگ رکھیں‘۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں نتائج مرتب کرنے میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور جیسے شہر میں نتائج میں تاخیر نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں حریف جماعتوں کی پی ٹی آئی پر برتری

غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اس کے امیدوار رضوان بنگش کو میئر پشاور کے لیے ہونے والے مقابلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زبیر علی نے شکست دی۔

غیر سرکاری نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 63 تحصیل کونسلوں کے میئر/چیئرمین کے عہدوں پر اپوزیشن جماعتوں کو حکمران پی ٹی آئی پر مشترکہ برتری حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں تشدد اور بدانتظامی پر حکمران پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں میں نئی گہرائیوں میں دھنس چکی ہے، ڈی آئی خان میں پولنگ سے ایک روز قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایک امیدوار کو قتل کر دیا گیا، اس کے خاندان کے افراد نے پی ٹی آئی کے وزیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے پہلے اسے رشوت دینے کی کوشش کی پھر اسے قتل کر دیا۔

پشاور میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پولنگ سے ایک رات پہلے بیلٹ پیپرز پر مہر لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں حریف جماعتوں کی پی ٹی آئی پر برتری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارا دن، پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کرنے اور پولنگ عملے پر حملہ کرنے کی اطلاعات ہیں،جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی غیر مقبول حکومت کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024