• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اوپو کا نیا کم قیمت اسمارٹ فون اے 11 ایس

شائع December 29, 2021
اے 11 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 11 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو اس وقت نئے فلیگ شپ فونز فائنڈ ایکس 5 سیریز کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ پہلے فولڈ ایبل فون پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے کم قیمت اسمارٹ فونز کو پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چینی کمپنی نے اے سیریز کا ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اوپو اے 11 ایس 4 جی فون ہے جسے جلد دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اوپو اے 11 ایس میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کم قیمت اسمارٹ فون میں اس طرح کا ریفریش ریٹ عام طور پر نہیں دیا جاتا مگر ہم نے اسے سستے فونز کا حصہ بنا دیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 اور 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آُشن دیئے گئے ہیں۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 7.2 سے کیا گیا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔

اوپو اے 11 ایس میں بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 999 یوآن (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1199 یوآن (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024