• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹک ٹاک 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ قرار

شائع December 30, 2021
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

یہ کوئی راز نہیں کہ میٹا (فیس بک) کے بانی مارک زکربرگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں، جو ان کی کمپنی کی اپلیکشنز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

درحقیقت ٹک ٹاک کی مقبولیت ہر گزرتے سال تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کہ فیس بک کی پریشانی سمجھ میں آتی ہے۔

موبائل ایپس کی تجزیہ کار کمپنی ایپ ٹوپیا کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں ٹک ٹاک نے ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام سب کو شکست دے دی ہے۔

جی ہاں ٹک ٹاک 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ قرار پائی ہے اور مسلسل دوسرے سال یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

مجموعی طور پر 2021 میں 65 کروڑ 60 لاکھ بار ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ انسٹاگرام 54 کروڑ 50 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

فیس بک 41 کروڑ 60 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ تیسرے، واٹس ایپ 39 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ چوتھے، ٹیلیگرام 32 لاکھ 90 ہزار کے ساتھ 5 ویں، اسنیپ چیٹ 32 کروڑ 70 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔

اس فہرست کے مطابق ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو 30 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا اور یہ 7 ویں نمبر پر رہی۔

فیس بک کی ایک اور ایپ میسنجر 26 کروڑ 80 لاکھ کے ساتھ 8 ویں، کیپ کٹ 25 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ 9 ویں اور اسپاٹی فائی 20 کروڑ 30 لاکھ کے ساتھ 10 ویں بڑی ایپ رہی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب 2021 میں ٹک ٹاک کسی فہرست میں سرفہرست رہی ہے۔

اس سے قبل حالیہ دنوں میں کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے سال کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی۔

کلاؤڈ فلیئر کے مطابق 2021 میں دنیا کا مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا ہے۔

ایسا 15 سال میں پہلی بار ہوا کہ جب کسی اور ڈومین نے گوگل کی جگہ لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 کی فہرست میں ٹک ٹاک 7 ویں نمبر پر تھی اور اس سے اوپر ایمازون، نیٹ فلیکس، ایپل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور گوگل تھے، مگر گزشتہ 12 ماہ کے دوران چینی سائٹ نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کا گوگل کو چھوڑنا اس لیے بھی متاثر کن ہے کیونکہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد محض ایک ارب ہے جو گوگل اور فیس بک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024