• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

محض 15 منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا شیاؤمی کا نیا فون 11 آئی

شائع December 30, 2021
شیاؤمی 11 آئی کا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
شیاؤمی 11 آئی کا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

شیاؤمی 2022 کا آغاز ایک نئی اسمارٹ فون سیریز 11 آئی سے کرنے والی ہے جو می 10 آئی کی جگہ لے گی۔

شیاؤمی 11 آئی میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے جس کے لیے میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 920 پراسیسر کی مدد لی گئی ہے۔

پراسیسر کے لحاظ سے یہ فون مڈ رینج فون ہے مگر اس سے ہٹ کر فیچرز کے مطابق اس کم قیمت فون میں فلیگ شپ فیچرز دیئے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ٹیزر سے عندیہ متا ہے کہ یہ فون متاثر کن 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہوگا اور 100 فیصد بیٹری محض 15 منٹ میں چارج ہوجائے گی۔

شیاؤمی کے گلوبل نائب صدر مانو کمار جین نے ٹوئٹر میں تصدیق کی تھی کہ شیاؤمی 11 آئی میں میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 920 پراسیسر اور ہائپر چارج جیسے فیچرز ہوں گے۔

۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فون 6 جنوری 2022 کو متعارف کرایا جارہا ہے اور ہائپر چارج ریوولوشن اس کے ذریعے آپ تک پہنچے گا۔

شیاؤمی 11 آئی میں ممکنہ طور پر می 10 آئی کی طرح بیک پر 108 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا جبکہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

ایل پی ڈی ڈٰ آر 5 ریم اور یو ایس ایف 3.1 اسٹوریج بھی فون کا حصہ ہوگی۔

وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.2 سپورٹ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ شیاؤمی نے 2021 کا اختتام نئی فلیگ شپ فون سیریز شیاؤمی 12 کے 3 فونز سے کیا تھا جن کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024