• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شیاؤمی 12 الٹرا فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع January 2, 2022
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا
— فوٹو بشکریہ گیز چائنا

شیاؤمی نے دسمبر 2021 کے آخر میں 12 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے تھے۔

شیاؤمی 12، 12 پرو اور 12 ایکس کو چین میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور چند منٹوں میں تمام فونز فروخت بھی ہوگئے۔

مگر اب ایک لیک میں بتایا گیا کہ اس سیریز کا سب سے طاقتور فون شیاؤمی 12 الٹرا بھی آنے والے ہفتوں میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ چینی کمپنی کا پریمیئم فون ہوگا جو فروری میں نئے چینی سال کے آغاز پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

شیاؤمی 12 الٹرا کی خاص بات اس کا بیک پر موجود مین کیمرا سیٹ اپ ہوگا جو 4 لینسز اور لائیسا آپٹکس سپورٹ سے لیس ہوگا۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سام سنگ جی این ایس سنسر سے لیس ہوگا جس کے ساتھ 48 میگا پکسل اور 50، 50 میگا پکسل کے مزید 2 کیمرے ہوں گے۔

ان کیمروں میں پیری اسکوپ سنسرز بھی ہوں گے جو 5 ایکس سے 10 ایکس زوم کی سہولت فراہم کریں گے۔

فون میں 120 ہرٹز امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر استعمال کیا جائے گا۔

12 جی بی تک ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ کم از کم 4500 ایم اے ایچ بیٹری وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ سے لیس ہوگی۔

شیاؤمی 12 الٹرا کے ساتھ شیاؤمی مکس 5 کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق اس بار 2 فونز مکس 5 اور مکس 5 پرو پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024